پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست، لاہور قلندر نےمیدان مارلیا

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پی ایس ایل 11 میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلےگئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سینٹرل بار ایسوسی ایشن حلف برداری، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ سے حلف لیا

پشاور زلمی کی جانب سے مائیکل بریسویل 83 اور بابر اعظم 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز نے 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 58 اور ڈینئل سیمز 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی پی ایس ایل 11 میں یہ پہلی شکست ہے، لاہور قلندرز کی فتح کے بعدکراچی کنگز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق میں شکست،مودی سفارتی محاذ بھی کھو چکا،خواجہ آصف کی کڑی تنقید

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے جب کہ حیدر آباد کنگز مین اب بھی پلے آف کی دوڑ میں شامل ہے۔ حیدرآباد کنگز مین کو پلےآف میں پہنچنےکیلئے راولپنڈیز کو آئندہ میچ میں شکست دینا ہوگی۔

حیدر آباد کنگز مین کو لاہور قلندرز سے رن ریٹ بہتر کرنے کے لیے بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

اس سےقبل لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے۔

زلمی کی جانب سے مائیکل بریسویل 83 رنز کی دھواں دار باری کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 59، جیمز ونس 10 اور کوشل مینڈس 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جبکہ افتخار احمد اور عبدالصمد 27 اور 4 رنز بالترتیب بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Scroll to Top