وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا متوقع دورہ آزادکشمیر ، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان کی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ضلعی صدر سید اظہر علی گیلانی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی متوقع مظفرآباد آمد کے سلسلے میں تیاریوں کا ایک اہم اور تفصیلی اجلاس منعقد ہوا،

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اظہر علی گیلانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ مظفرآباد خطے کی سیاست میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ پروگرام کی کامیابی کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ نہ صرف تحریک انصاف آزاد کشمیر کے کارکنان کے حوصلے بلند کرے گا بلکہ عوام کے ساتھ پارٹی کے رابطے کو مزید مضبوط بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برقیات ٹیم کےبجلی چوروں کیخلاف چھاپے، متعدد افراد کو بھاری جرمانے عائد

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں تمام تیاریاں منظم انداز میں جاری ہیں اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو استقبالیہ پروگرام، سیکیورٹی، عوامی رابطہ مہم اور دیگر انتظامی امور کو بہتر انداز میں سرانجام دیں گی۔

انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنائیں۔

سید اظہر علی گیلانی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ایک عوامی جماعت ہے جو ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے میدان عمل میں رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باغ ، حویلی میں افسوسناک واقعات، ایس پی ریاض مغل کا بڑا انکشاف

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے اور پارٹی تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں اس بات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا کہ کس طرح کارکنان کو گراس روٹ لیول تک متحرک کیا جائے اور پروگرام کو ایک تاریخی اجتماع میں تبدیل کیا جائے۔

اس موقع پر مختلف ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں اور شرکاء نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بڑالی ڈیم سانحہ: تین روز بعد کمسن بچی کی لاش نکال لی گئی

اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق متحد ہو کر کام کریں گے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ مظفرآباد کو ہر لحاظ سے کامیاب بنائیں گے، تاکہ تحریک انصاف کا پیغام زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچایا جا سکے۔

اجلاس میں پارٹی کے مرکزی و ضلعی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ناصر پیرزادہ، سیکرٹری جنرل ڈویژن مظفرآباد خواجہ محمد شفیق، چیف آرگنائزر ضلع مظفرآباد راجہ نوید خان،صدر حلقہ لچھراٹ سید شوکت کاظمی،سید بیدار نقوی،سید مخدوم مظہر کاظمی راجہ عامر سیاب، سید تبریز کاظمی، سردار عابد نزیر اعوان،عمران خورشیداعوان،محمد یونس میر،دانیال مغل،مدثر بشیر،سیاقت عباسی،راجہ فیضان،میر حفیظ ڈپٹی سیکرٹری یوتھ ونگ آزاد کشمیر،سردار اشتیاق مغل،عبدالرحیم عباسی،جمشید کیانی،وقار گجر،احسن خالد،ساجد اعوان،عمران اعوان،راجہ رمیض،راجہ ندیم،راجہ افضان،سید ثاقب کاظمی،سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی ۔۔

Scroll to Top