اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 5 روپے 45 پیسے سستا، ڈیزل 3 روپے 68 پیسے مہنگا،نوٹیفکیشن جاری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق 4 نومبر کیلئے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کے قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے فی لٹر مقرر کردی۔
جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 395 روپے 20 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 4 نومبر تک کیلئے ہوگا۔
مزید برآں پٹرول کی قیمت میں کمی سے عوام کو معمولی ریلیف ملے گا، تاہم ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اضافے کا خدشہ ہے۔




