سپارکو کی انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت، 2پاکستانی خلاباز منتخب

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سپارکو کے انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، 2 پاکستانی خلاباز چین کےخلائی پروگرام کے لیے منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستانی خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے مطابق پاکستان بھی خلائی پروازوں کے پروگرام میں فعال کردار ادا کرنے والے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔ خلاباز خرم داؤد اور محمد ذیشان علی تجربات کے لیے خلا میں جائیں گے، دونوں جدید تربیت کےلیے چین روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا متوقع دورہ آزادکشمیر ، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس

سپارکو کے مطابق پاکستان پہلی مرتبہ چائنا اسپیس اسٹیشن کے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ مشن 2026 کے آخر میں متوقع ہے، ایک پاکستانی خلاباز شین زو مشن میں بطور پے لوڈ ایکسپرٹ ذمہ داریاں انجام دےگا، مشن کےدوران پاکستانی خلاباز مائیکرو گریویٹی میں متعدد سائنسی تجربات انجام دےگا۔

سپارکو کے مطابق تجربات کا دائرہ کار اہم شعبوں پرمشتمل ہوگا، اس میں مٹیریل سائنس، فلوئڈ فزکس، لائف/بائیو سائنس اوربائیو ٹیکنالوجی شامل ہیں، یہ تحقیقات ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اہم ہے، یہ تحقیقات غذائی تحفظ کے فروغ اور صنعتی جدت کے شعبوں کے لیے اہم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سپارکو کی گہرے خلائی تحقیق کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت کو سراہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نشہ آوراشیاء کا استعمال،کرکٹر محمد نواز کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور لازوال دوستی کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہےکہ انسانی خلائی مشن میں شرکت کے لیے پاکستان کا انتخاب دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا مظہر ہے۔

پاکستان ان محدود ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو انسانی خلائی پروازوں کے پروگرام میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔پاکستان پہلی مرتبہ چائنہ اسپیس اسٹیشن کے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے

یہ مشن 2026ء کے آخر میں متوقع ہے جس میں ایک پاکستانی خلا باز شین زو مشن کے دوران بطور پے لوڈ ایکسپرٹ ذمہ داریاں انجام دے گا۔چائنہ اسپیس اسٹیشن پر مشن کے دوران پاکستانی خلا باز مائیکرو گریویٹی میں متعدد سائنسی تجربات انجام دے گا

مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا کی شہریوں کیلئے بڑی سہولت! اب دفاتر کے چکر ختم

ان تجربات کا دائرہ کار اہم شعبوں پر مشتمل ہوگا جن میں مٹیریل سائنس، فلوئڈ فزکس، لائف/بائیو سائنس اور بائیو ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ان تحقیقات کے نتائج ماحولیاتی تبدیلی سے نمتنے، غذائی تحفظ کے فروغ اور صنعتی جدت کے شعبوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور لازوال دوستی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خلائی مشن میں شرکت کے لئے پاکستان انتخاب دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا ایک اور عملی مظہر ہے۔

Scroll to Top