برقیات ٹیم کےبجلی چوروں کیخلاف چھاپے، متعدد افراد کو بھاری جرمانے عائد

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)ایکسین برقیات اختشام خضر قریشی کی خصوصی ہدایات پر لائن سپریڈنٹ مرزا احمد مغل نے ہمراہ ٹیم بجلی چوری اور بقایاجات کی ریکوری کے خلاف مختلف علاقوں میں بھرپور آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔.

تفصیلات کے مطابق اپر نیلی، مہاجر کیمپ، ڈبر، کیلاں اور چکلی سیداں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈائریکٹ کنکشن استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی فوج کی بحری جہازوں پر فائرنگ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

بجلی چوری میں ملوث افراد کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ بقایاجات کی وصولی کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔.

حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن گاؤں کی سطح پر شروع کیا جا چکا ہے جو آئندہ دنوں میں مزید علاقوں تک وسیع کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادرنے آزاد کشمیر حکومت پر فنڈز اور کارکردگی پر سخت سوالات اٹھا دیے

ایکسین برقیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بجلی کے بل بروقت ادا کریں اور متعلقہ عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top