آزادکشمیر پولیس :بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،ایس ایس پی ریاض حیدر سمیت متعدد افسران تبدیل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر پولیس کے اعلیٰ افسران کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، متعدد سینئر افسران کو تبدیل کردیا گیا۔

صدر آزاد جموں و کشمیر نے انتظامی مفاد ات کے پیش نظر سینئر افسران کی تقرریاں اور تبادلوں کی منظور دیدی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا 25 اپریل کے بعد آزادکشمیر اسمبلی کے گھیرائو کا اعلان

راجہ اکمل خان سینئر پر نٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کوتبدیل کر کےاے آئی جی پی لیگل ، مرکزی دفتر پولیس تعینات کردیا گیا۔


چوہدری محمد امین ، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ریز رو کو تبدیل کر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر تعینات کیا گیا۔

مسٹر ریاض حیدر بخاری، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع مظفر آباد کو تبدیل کر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ریزرو تعینات کردیا گیا۔

سید عباس علی شاہ سپر نٹنڈنٹ پولیس ضلع جہلم ویلی کو تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع باغ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

اسرار الحق سپر نٹنڈنٹ پولیس نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کو تبدیل کر کے سپرٹینڈنٹ پرنسپل پولیس ٹرینگ سکول مظفر آباد تعینات کرنے کے احکامات صادر کردیئے

مسٹر عطاء الرحمن سپر نٹنڈنٹ پولیس ٹیلی کمیونکیشن کو تبدیل کر کے سپر نٹنڈنٹ پولیس ضلع جہلم ویلی تعینات کردیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن غربی باغ کا پائور شو، پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار

محمد ریاض مغل سپرٹینڈنٹ پولیس ضلع باغ کو تبدیل کر کے بخلاف آسامی سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس ضلع مظفر آباد تعینات کردیا گیا۔

سید رضا احسن گیلانی، ایڈیشنل سپرٹینڈنٹ پولیس مظفر آباد کو تبدیل کر کے سپرٹینڈنٹ پولیس ٹیلی کمیونیکشن تعینات کردیا گیا۔

دوسری جانب مسٹر محمد ندیم عارف، ایڈیشنل سپرٹینڈنٹ پولیس ضلع میر پور کو تبدیل کر کےسپرٹینڈنٹ پولیس ضلع نیلم تعینات کیا جاتا ہے۔

آقا مجتبیٰ صلاح الدین کرنٹ چارج سپرٹینڈنٹ پولیس حال ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سپرٹینڈنٹ پولیس میر پور تعینات کردیا گیا۔

خواجہ عبدالقیوم کرنٹ چارج سپرٹینڈنٹ پولیس حال حاضر مرکزی دفتر پولیس مظفر آباد کو تبدیل کر کے سپر نٹنڈنٹ پولیس ٹرانک، بخلاف خالی آسامی پر تعینات کردیاگیا

عنصر علی کرنٹ چارج سپرٹینڈنٹ پولیس سیکورٹی ہمراہ جناب صدر گرامی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفر آبادتعینات کردیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہیلتھ ملازمین کا انوکھا احتجاج، خواتین نے دوپٹے جلا دیئے، کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان

محمد بشیرسپرٹینڈنٹ پولیس ضلع نیلم کو تبدیل کر کےاے آئی جی پی کر ائمنر برانچ ، بخلاف خالی آسامی تعینات کیاکردیا گیا۔

محمد یاسین قریشی، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جور خصت ایکس پاکستان پر روانہ ہو رہے ہیں ) کی رخصت کے دوران ڈاکٹر خالد محمود چوہان سینئر موسٹ ڈ پٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور کو کرنٹ چارج بنیادوں پر بخلاف اسامی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس تعینات کردیاگیا۔

ظہیر احمد خان ، اپنی انسپکٹر جنرل پولیس (بی ایس۔ 20) ریز رور رینجرز کو تبدیل کر کے بغرض مزید ایڈ جسٹمنٹ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔

سجاد حسین ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ( بی ایس ۔ 20) ٹریفک ٹیلی کمیونکیشن کو تبدیل کر کے بغرض مزید ایڈ جسٹمنٹ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔

کامران علی سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ( بی ایس (19) پرسیل پولیس ٹرینگ سکول مظفر آباد کو تبدیل کر کے بخلاف اسامی اپنی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میر پور تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

Scroll to Top