مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آل آزاد کشمیر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ٹینڈرز اشتہار جاری ہونے کے بعد فوری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات منظور نہ کئے جانے کیخلاف 25 اپریل کے بعد ہم مظفرآباد اسمبلی کی جانب احتجاجی مارچ، دفاتر کی تالہ بندی یا پرتشدد تحریک کا آغاز کر نے کا اعلان کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردارعتیق کا بڑا بریک تھرو، ایکشن کمیٹی کے حمائت یافتہ راجہ الیاس ،خورشید عباسی مسلم کانفرنس میں شامل
کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار جمیل عالم نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر ہمارے جائز مطالبات پورے کرنے کے لئے ہمارے ساتھ مذاکرات کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی ، ہیلتھ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا
25 اپریل تک واجبات ادا نہ ہوئے جاری کام کے تناسب سے ADP نہ رکھی گئی تو ہم تمام منصوبوں پر کام بند کرکے شدید احتجاج کا آغاز کر دیں گے ۔ ہم پہلے مرحلے میں تحصیل کی سطح پر احتجاج شروع کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات : بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے ملاقات کا خواہشمند ہوں، ٹرمپ
ہماری کام کروانے کی پوزیشن نیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ 20 ارب روپے کے ٹینڈرز موجود ہیں لیکن حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے محض ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پونچھ ڈویژن مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔




