ٹرمپ

ایران کیساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، امریکی صدر کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔

فاکس نیو ز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے جنگ بندی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئےکہاکہ ایران کسی بھی طرح ہم سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، وہ اس صورتحال کو بہت قریب سمجھتے ہیں کہ جنگ جلد اپنے اختتام کو پہنچ جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے مذاکرات کررہے ہیں، اسلام آباد ٹاکس میں زبردست پیشرفت ہوئی، جے ڈی وینس

امریکی صدر نے کہا کہ میں کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دونگا،ایران نے ایٹمی طاقت بننے کیلئے عالمی توازن متاثر کیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ان کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو آپ وہاں موجود ہر کسی کوسرکہہ کر پکارتے، اور آپ ایسا نہیں کرنا چاہتے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو تعمیر نوکیلئے 20سال درکار ہیں۔

قبل ازیں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات پاکستان میں ہوسکتے ہیں، امریکی صحافی سے ٹیلیفونک گفتگو میں صدر ٹرمپ نے اسے اسلام آباد میں ہی رکنے کا کہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے صحافی سے کہا اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو اسلام آباد ہی میں رہتا،حالات بدل رہے ہیں،اگلے 48 گھنٹوں میں کوئی اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ پاکستان،مشاہد حسین نے بڑا دعویٰ کردیا

صحافی کیٹلین ڈورنبوس نے پاکستان کے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے یہ غیر معمولی بات ہے صدر خود آپ کو دوبارہ فون کریں،بہت خوشی ہے،یہ میری کیئرکیئر میں پہلی بار ہوا،صدر نے دوبارہ فون کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا وہ نیو یارک پوسٹ کی پرواہ کرتے ہیں،صدر نے کہا وہ نہیں چاہتے تھے میں کسی اہم خبر سے محروم رہوں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف بھی کی۔

Scroll to Top