پیٹرولیم قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری

جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے 16 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 1 روپے 11 پیسے بڑھا دی گئی،ڈیزل کی نئی قیمت 372 روپے 3پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں بڑااضافہ، نئی قیمتیں مقرر،نوٹیفکیشن جاری

پٹرولیم ڈویژن نے 3 ستمبر کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جا رہا ہے۔

فی لیٹر قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 346 روپے 16 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 372روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026