ملزمان گرفتار

ماں کی تیمارداری کیلئے جانیوالی خاتون معمولی تلخ کلامی پر راستے میں قتل

اسلام آباد:آزادکشمیر کے ضلع باغ کی تحصیل دھیرکوٹ کے نواحی علاقے ہل سرنگ سے تعلق رکھنے والی خاتون جو ماں کی تیمارداری کیلئے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی( آر آئی سی) جاتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر قتل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دھیرکوٹ کے علاقے ہل سرنگ کے رہائشی ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما، سابق امیدوار اسمبلی پنجاب اسمبلی مفتی مسرت کی اہلیہ کو تھانہ وارث خان کی حدود میں قتل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تتاپانی ،کوٹلی : نوجوان لڑکی کو قتل کرنے والا ملزم لاہور سےگرفتار

ذرائع کے مطابق قاتل نے نشے کی حالت میں روڈ بند کر رکھی تھی اور مفتی مسرت کی اہلیہ اپنے بھائی کے ساتھ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی( آرآئی سی )میں اپنی والدہ کی تیمار داری پر جا رہی تھی۔

روڈ کھولنے کا مطالبہ کرنے پر سفاک قاتل نے خاتون کو گولی مار دی جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد تھانہ ائیر پورٹ اور تھانہ وارث خان کا حدودکا بھی تنازع سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیس سلینڈر بھروانا مہنگا پڑ گیا: بیوی کے قتل میں مفرور سابق انڈین فوجی کپتان 4 سال بعد گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا ہے لیکن ورثاء کا موقف ابھی تک سامنے نہیں آسکا ہے۔