تتاپانی ،کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل)عید الفطر کے دوسرے روز دریائے پونچھ سے ملنے والی لڑکی کی لاش کا معمہ حل، تتاپانی کوٹلی پولیس نے تفصیلات جاری کردیں ۔
ترجمان پولیس ضلع کوٹلی تتاپانی کے مطابق 2026-03-22 کو بوقت 12:55 بجے دن پولیس کو اطلاع ملی کے ایک نوجوان لڑکی کی ڈیڈ باڈی بمقام پرل تتہ پانی دریا میں پڑی ہوئی تھی اس اطلاع پر تھانہ پولیس تتہ پانی نے ڈیڈ باڈی کو ریکور کرکے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹمارٹم کروایا ۔
ڈیڈ باڈی کی شناخت نہیں ہورہی تھی جس نسبت سوشل میڈیا اور دیگر تھانہ جات میں بذریعہ اشتہار شوروغا تشہیر کروائی گئی ۔ نعش کے فنگر پرنٹ حاصل کرکے نادرہ کو شناخت کی نسبت تحریک کی گئی ۔
نادرہ نے ڈیڈ باڈی کی شناخت سائرہ دختر محمد مقصود ساکن بسم اللّٰہ ٹاؤن سدھو پورہ فیصل آباد کی۔ جس پر پولیس نے لڑکی کے ورثاء کو ٹریس کرتے ہوئے اطلاع کی ۔
پولیس نے جدید تیکنیکی بنیادوں پر دن رات کام کرتے ہوئے قاتل محمد ابوبکر ولد محمد قدیر قوم گجر ساکن سلوئی منڈہول تحصیل ہجیرہ ضلع راولاکوٹ کو ٹریس کرتے ہوئے لاہور سےگرفتار کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تتہ پانی: خاتون کی لاش کا معمہ حل، شوہر ہی قاتل نکلا، پولیس تفتش میں اہم انکشافات
ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتولہ اس کی بیوی ہے اور انھوں نے 6/7 ماہ قبل گھر والوں کی مرضی اور اطلاع کے بغیر لاہور میں شادی کی اور لاہور میں کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر تھے ایک بار بیوی کو لے کر آبائی گھر سلوئی منڈہول آیا تھا پھر واپس لاہور ہی قیام پذیر ہو گیا ۔
کچھ دنوں سے اس کے اور مقتولہ کے درمیان ناچاکی چل رہی تھی ۔ چاند رات کو مقتولہ کے ساتھ تلخ کلامی کے دوران بات لڑائی جھگڑا تک پہنچ گئی جس پر ملزم نے مقتولہ کے گلہ میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا اور لاش کو ایک بڑے بیگ میں ڈال کر آن لائن ٹیکسی بک کروائی اور لاش کو تتہ پانی لا کر پل سے نیچے دریا پونچھ میں پھینک دی ۔
ملزم سے مزید باریک بینی سے تفتیش جاری ہے ۔ ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت شہادت اکھٹے کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔
ملزمان کو ٹریس کرنے اور ان کی گرفتاری کیلئے ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی براہ راست نگرانی میں محمد شہزاد چوہدری DSP ہیڈکوارٹر، مہتاب اسلم انسپکٹر CIA کوٹلی ، عبدالقیوم انصاری SHO تھانہ پولیس تتہ پانی معہ ٹیم اور ظہیر اقبال ، فخر اسلام ٹیکنیکل ٹیم ایس پی آفس کوٹلی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹلی آزاد کشمیر : 6 سالہ تسمیہ کے قتل کا معمہ حل ، ملزم فیصل آباد سے گرفتار
کوٹلی پولیس شہریوں کی جان ومال کی محافظ ہے جو اپنے اس فرض کو نبھاتی رہے گی ۔




