گیس سلینڈر بھروانا مہنگا پڑ گیا: بیوی کے قتل میں مفرور سابق انڈین فوجی کپتان 4 سال بعد گرفتار

انڈین پنجاب کے شہر فاضلکہ کی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے فوج کے سابق کپتان سندیپ تومر کو گرفتار کر لیا ہے، جو اپنی بیوی کے قتل کے مقدمے میں گزشتہ چار سال سے روپوش تھے۔ حیرت انگیز طور پر، مفرور ملزم کی گرفتاری کسی پیچیدہ جاسوسی سے نہیں بلکہ ایل پی جی سلینڈر بھروانے کی ایک معمولی ضرورت کے باعث ممکن ہوئی۔

فاضلکہ کے ایس ایس پی گرمیت سنگھ نے بی بی سی پنجابی کو بتایا کہ ملزم روپوشی کے دوران مالی لین دین کے لیے اپنی اصل بینک تفصیلات اور پی اے این کارڈ استعمال کر رہا تھا۔ جب اس نے گیس سلینڈر بھروانے کے لیے اپنا ڈیٹا استعمال کیا تو پولیس کو اس کا سراغ مل گیا اور مدھیہ پردیش پولیس کی معاونت سے اسے 28 مارچ کو دھر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقاصد کی تکمیل تک جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا ایران پر شدید حملوں کا اعلان

سابق کیپٹن سندیپ تومر کے خلاف 2013 میں اپنی بیوی شویتا سنگھ کے قتل، جہیز کے مطالبے اور بدسلوکی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم نے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی، تاہم تحقیقات میں جرم ثابت ہونے پر اسے گرفتار کیا گیا۔ پانچ سال جیل کاٹنے کے بعد 2019 میں ضمانت ملی، لیکن 2022 میں عدالت کی جانب سے دوبارہ پیش ہونے کے حکم پر وہ مفرور ہو گیا تھا۔ اب چار سال بعد قانون کی گرفت میں آ چکا ہے۔

مزید پڑھیں: ایک اور بھارتی فالس فلیگ کی تیاری ،گاندربل میں ڈرامہ رچا دیا گیا