افواج پاکستان تیار،ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا،فیلڈ مارشل عاصم منیر

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مظفرآباد پہنچ گئے،یادگارِ شہدائے جموں و کشمیر پر حاضری دی ۔

چیف آف ڈیفنس فورسز سٹاف وفیلڈ مارشل عاصم منیر نے کشمیری شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کو سراہا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے کمیٹی تشکیل دینگے،نیاز اللہ خان نیازی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان کی کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہد خان آفریدی مظفرآباد پہنچ گئے،اپریل تک لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل کرنے کا اعلان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمیریوں کے عزم کو نہ توڑ سکیں۔


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کشمیر جلد کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق آزادی کی صبح دیکھے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سردار عتیق کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر مسئلۂ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل پر زور

کشمیر میں تعینات افسران و جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کی تعریف،ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا، مسلح افواج مکمل تیار رہے۔

روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت،آرمی چیف نے اگلے مورچے کا دورہ کر کے جوانوں سے ملاقات کی۔ آمد پر راولپنڈی کور کے کمانڈر نے استقبال کیا۔

Scroll to Top