جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل )ممبر ضلع کونسل آصف اقبال مغل وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئی ڈویژن مظفرآباد اور فائز گیلانی سینئر رہنما پی ٹی آئی ضلع جہلم ویلی اور دیگر کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے سامنے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ احتجاج میں شرکت کی ۔۔
پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ نیازی سے ملاقات کی ،ملاقات میں پارٹی کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت بھی کی گئی۔
نیاز اللہ خان نیازی نے پی ٹی آئی ازاد کشمیر کے ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج لوگ ظلم، جبر اور فسطائیت کے باوجود اتنے دور دراز علاقوں سے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرنے آ رہے ہیں کیونکہ خان ایک سوچ اور نظریہ بن چکا ہے ۔
صرف پاکستان آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اورزسیز پاکستانی نے خان کے نظریے کو قبول کر لیا ہے کہ یہ نظریہ ایک روایتی سیاستدانوں کے خلاف جنگ ہے یہاں جنگ عوام نے جیت لی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سردار عتیق کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اس وقت عوام اور عمران خان کے درمیان کسی لیڈرشپ کا معاملہ نہیں رہا یہی وہ جنگ ہے جو ستر سالہ نظام کے خلاف ہے جس ستر سالہ نظام کے خلاف خان بات کرتا تھا یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔
یہ حقیقی آزادی کی جنگ عوام جیت چکی ہے ہم اسی وجہ سے کہتے ہیں کہ عمران خان چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے درمیان ایک سمبل اور ایک علامت ہے ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اپیکس کمیٹی کا اجلاس: وزیراعلیٰ، حکومتِ خیبر پختونخوا اور افواج پاکستان عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے
عمران خان کا وجود ریاست آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور اور سیز پاکستانیوںکیلئے بہت اہم ہو چکا ہے اسی طرح جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے بھی خان کا وجود ضروری ہے۔۔
اگر پاکستان بچانا ہے عمران خان عوام کے درمیان لانا ہے انشاء اللہ پاکستان جیتے گا عمران خان جیتے گا میں ایک اور بات ایڈ کرتا ہوں آزاد کشمیر میں الیکشن آنے والے ہیں ہمارا پورا فوکس ہے اور ہماری پارٹی نظریئے کے ساتھ کھڑی ہے ۔۔
ہماری آزاد کشمیر کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے لہذا الیکشن کرانے کیلئے ہم ایک کمیٹی تشکیل دینے جا رہے ہیں اس کمیٹی کے مطابق ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے ۔
ٹکٹ کے فیصلے میرٹ کے مطابق ہوں گے اور کمیٹی کے مطابق اس ورکر کو جو عمران خان کے نظریئے کے ساتھ کھڑا ہوگا جو عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑا ہوگا تو اس کو ٹکٹ دیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا جموں و کشمیر مہاجرین کے وظیفے میں دوگنا اضافے کا اعلان
اس بار کسی بھی بنیادی اور حقیقی کارکن کے ساتھ ٹکٹ کے معاملہ میں کوئی زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔۔۔
پی ٹی آئی ضلع جہلم ویلی کے ورکرز کی طرف سے نیازاللہ نیازی صاحب کو ضلع جہلم کے دورے کی دعوت دی جس پرنیاز اللہ نیازی نے کہا کہ وہ بہت جلد پورے آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔۔
انہوں نے اپنے گزشتہ ضلع جہلم ویلی کے دورہ کے دوران بالخصوص ضلع جہلم ویلی کے پی ٹی آئی کے ورکز ،یوتھ اور آئی ایس ایف کی استقامت اور جزبے کوبہت سراہا ۔۔۔۔




