اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)یوم یکجہتی پر کشمیر سپریم لیگ کا کشمیر یکجہتی کرکٹ میچ کا مظفرآباد سٹیڈیم میں منعقد کی گئی ۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی یکجہتی میچ میں شرکت کیلئے مظفرآباد پہنچ گئے نمائشی میچ میں شامل ٹیموں مظفرآباد فالکنز اور ویلی فائٹرز کے کھلاڑیوں کا شاہد آفریدی اور چیئرمین کے ایس ایل سردار مسعود خان سے تعارف کروایا گیا۔ کھلاڑیوں اور شائقین نے شاہد آفریدی کا پرجوش استقبال کیا ۔۔
مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا میچ کے مہمان خصوصی شاہد خان آفریدی نمائشی میچ میں شرکت کیلئے سٹیڈیم پہنچے جہاں کھلاڑیوں اور شائقین جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پہلی بار چینی برانڈ کی جدید الیکٹرک SUV دستیاب!
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شاہد آفریدی سے نمائشی میچ میں شامل ٹیموں مظفرآباد فالکنز اور ویلی فائٹرز کی ٹیموں کا تعارف کروایا گیا۔۔
چیئرمین کشمیر سپریم لیگ سردار مسعود خان، سی ای او کے ایس ایل سردار عمر تنویر، مشیر سپورٹس آزادکشمیر سردار احمد صغیر ، دلاور خان، ادریس گیلانی بھی موجود تھے۔۔
اس موقع پر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ اپریل میں لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل کر لیں گے۔کے ایس ایل کی ٹیموں میں 1 بین الاقوامی، 2 کشمیری کھلاڑی پلینگ الیون میں شامل ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟تازہ پیش گوئی سامنے آ گئی
شاہد آفریدی نے دونوں ٹیموں کے مابین ہونیوالا میچ دیکھا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر سپریم لیگ سردار مسعود خان نے کہا کہ پی ایس ایل کے مظفرآباد میں میچز ہونا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔۔
یوم یکجہتی پر میچ کا انعقاد کرنا دنیا کو پیغام دینا ہے کہ کشمیری کھیلوں سے محبت کرنیوالے پر امن لوگ ہیں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر سپریم لیگ رواں سال جون میں منعقد ہو گی ۔۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کا پیغام ہے کہ ہم متحد ہیں اور کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔




