وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سردار عتیق کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے سابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان کی اہم ملاقات ،یوم یکجہتی کشمیر اور آزادکشمیر کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات میں حلقہ غربی باغ کے گزشتہ احتجاج کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے اور متبادل کی فراہمی پر بھی بات چیت کی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں: گوگل نے بجٹ فرینڈلی فون ’پکسل 10 اے‘ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم فیصل راٹھور سے ملاقات میں صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:’’کشمیر ہے پاکستان‘‘: یومِ یکجہتی پرنیا ولولہ انگیز ترانہ جاری

دھیرکوٹ میں نئے ویل ڈوزر، فائر بریگیڈ کی گاڑی، واٹر ٹینکر،کالج بس، دھیرکوٹ تحصیل ہیدکوارٹر ہسپتال کیلئے نئی ایمبولینس، حلقہ غربی باغ میں تعلیمی ادارہ جات میں خالی آسامیوں کی فراہمی اوراپ گریڈیشن کے علاوہ حلقہ غربی باغ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبہ جات کے حوالے سے مفصل گفتگو۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟تازہ پیش گوئی سامنے آ گئی

وزیراعظم کی طرف سے صدرمسلم کانفرنس کو ان تمام امور پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ملاقات میں این ٹی ایس کی ویٹنگ امیدواروں کی مستقلی کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں مسلم کانفرنس غربی باغ ترقیاتی بورڈ کے چیئرمین سردار شاہد عباسی اور راجہ عبدالجبار بھی موجود تھے۔

Scroll to Top