سینئر صحافی اجمل جامی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک انتہائی اہم اور طاقتور ملک کے سفیر سے ان کی دو بار ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی موجودہ قیادت سے متعلق اہم گفتگو ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
سینئر صحافی اجمل جامی کے مطابق انہوں نے اس سفارتی شخصیت سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ متعلقہ اہم ملک پاکستان کی موجودہ قیادت کے ساتھ کس حد تک کمفرٹیبل ہے۔
اس کے جواب میں غیر ملکی سفیر نے دو ٹوک جواب دیا کہ
:“This is the best possible duo”
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ورکنگ ریلیشن شپ مثالی، دو کامیاب جنگیں جیتیں،ثناء مرزا
اجمل جامی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سفیر کا کہنا تھا کہـ جن کے ساتھ ہم کمفرٹیبل ہیں” وہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں۔ فی الحال کسی ونڈربوائے کی تلاش نہیں۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات بہت مضبوط ہیں،رضوان رضی
اجمل جامی نے کہا کہ اس واضح مؤقف سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ اس وقت کسی نئے “ونڈر بوائے” کی تلاش نہیں کی جا رہی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں مثالی ہم آہنگی، سازشی بیانیہ بے نقاب ہوچکا،اظہر جاوید
اجمل جامی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ سیاسی اور عسکری قیادت کو ایک مؤثر اور قابلِ اعتماد جوڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اجمل جامی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ایسا کچھ نہیں جس کا سہیل وڑائچ نے ایک فرضی کہانی لکھی ۔
نہ ونڈر بوائے کی تلاش ہے ،نہ کسی سیٹ اپ کو بدلنے کی خواہش ہے بلکہ تاثر یہی ہے کہ کمپنی یہی چلے گی




