سینئر صحافی رضوان رضی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ بہت ہی مربوط طریقے سے ملکر چل رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ورکنگ ریلیشن شپ مثالی، دو کامیاب جنگیں جیتیں،ثناء مرزا
ان کا کہنا تھاکہ کچھ لوگوں کا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دراڑکا بیانیہ دیوانے کا خواب ہے ۔ موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ورکنگ ریلیشنز ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہ ہونے کی خبریں بے بنیاد،میجرجنرل (ر) زاہد محمود
وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی ترقی کیلئے ایک پیج پر ہیں ،سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا بیروزگار سیاسی ٹولے کا جھوٹا بیانیہ ہے جو ہر گزرتے دن کیساتھ ناکام ہورہا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور فوج ایک پیج پر،حکومت کو چھ ماہ کی مہلت کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،حسن ایوب
اس کا نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان کی سفارتی اور دفاعی محاذ پر کامیابیاں گنی نہیں جارہیں،جن پر بحث نہیں ہورہی ۔ بجائے اسکے یہ میڈیا پرسن ان کی کامیابیوں کے اوپر بات کریں اور اپنا تجزیہ پیش کریں کچھ لوگ اپنا لُچ فرائی کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ شادی نہیں چلنی۔




