سینئر تجزیہ کار اور معروف صحافی حسن ایوب نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں گردش کرنے والی اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومت کو صرف چھ ماہ کی مہلت دی گئی ہے یا کسی مبینہ ونڈر بوائے سے متعلق قیاس آرائیاں درست ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ کا ’’دیوہیکل چنار کا درخت ‘‘عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا
حسن ایوب کا کہنا ہے کہ اس قسم کی خبریں محض افواہوں پر مبنی ہیں اور زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں رکھتیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پٹہکہ ،فوڈ اتھارٹی مظفرآباد ان ایکشن،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹل سیل
حسن ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور دونوں ادارے ایک پیج پر ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سونے کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، نئی قیمتیں کیا ہیں؟
انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں سول اور عسکری قیادت کے درمیان تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں، جس کا براہِ راست فائدہ ملک اور عوام کو پہنچ رہا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈاCG 125 اور CD 70 کے 2026 ماڈلز لانچ، قیمتیں بھی سامنے آگئیں
حسن ایوب نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ کہنا درست ہوگا کہ آل اِز ویل ہے اور کسی قسم کی بے یقینی کی فضا نہیں ہونی چاہیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس کے اوقاتِ کار میں تبدیلی
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج حکومت اور فوج کے درمیان جیسے تعلقات ہیں، ویسے ہی آئندہ دنوں میں بھی رہیں گے۔




