مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )میونسپل کارپوریشن ، ضلعی انتظامیہ ،این جی اوز،وکلاء ، کونسلرز، سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے تعاون سے’’کلین گرین اینڈ مائی ڈریم سٹی مظفرآباد کمپین ‘‘شروع ہو گئی ۔
مہم کا آغاز دارلحکومت مظفرآباد کے علاقے اپراڈہ سے ہوا۔ افتتاح کے موقع پر “کلین ، گرین اینڈ مائی ڈریم سٹی مظفرآباد کمپین کے حوالے سے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمن ، مئیر بلدیہ مظفرآباد سید سکندر گیلانی، ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق، ڈپٹی مئیر خالد اعوان، صدر سینٹرل بارایسوسی ایشن انیس الحسن گیلانی ، بلدیاتی نمائندگان ودیگر نے شرکت کی ۔
’’کلین ، گرین اینڈ مائی ڈریم سٹی مظفرآباد کمپین‘‘ ایک ہفتہ جاری رہے گی۔ آگاہی واک کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمن کاکہناتھاکہ مظفرآباد دارلحکومت اور آزادکشمیر کا چہرہ ہے ، مظفرآباد اپنی خوبصورتی کیوجہ سے سیاحوں کیلئے بھی دلچسپی کا باعث ہے
، دارلحکومت کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مظفرآباد کی خوبصورتی جو کہ کچرے اور کوڑے کی وجہ ماند پڑگئی ہے اسکو دوبارہ بحال کریں ۔
کمشنر مظفرآباد نے کہاکہ مظفرآباد کو خوبصورت اور دارلحکومت کے شایان شان بنانے بارے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ نئے ترقیاتی پراجیکٹس بھی لارہے ہیں ۔
کمشنر مظفرآبا دکا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندے میرنسپل کارپوریشن کی معاونت کرینگے ۔ تمام وارڈز کے درمیان صفائی کا مقابلہ ہے جو وارڈ سب سے صاف ستھراہوگا اس کے کونسلر کی بھرپور ستائش کی جائیگی۔
مئیربلدیہ سید سکندرگیلانی نے کہاکہ کلین اینڈ گرین مظفراباد اگاہی مہم کا بنیادی مقصد دارلحکومت کو صاف ستھرااور شایان شان بنانا ہے ۔شہر میں محدود سے سینٹری ورکر کی تعداد ہے۔
تین لاکھ کی آبادی کے شہر کی صفائی ناممکن ہے جب تک ہر شہری اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری نہ نبھائے ۔انہوں نے کہاکہ ہر شہری اپنے کسی عزیز والدین کے نام پر ایک پودا لگائیں اور اس کا خیال بھی رکھیں جس طرح اپنے کسی پیارے کا خیال رکھتے ہیں۔
شرکاء نے کلین اینڈ گرین مظفرآباد مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ مہم کی افتتا حی تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین گیلانی،چیف آفیسر صاحبزادہ ذوالفقار عالم، مجسٹریٹ بلدیہ سردار عمران، پراجیکٹ ڈائریکٹر سید شکیل گیلانی، چیف آفیسر سید قمر عباس، فوکل پرسن کونسلر عمیر کیانی ودیگر بھی موجود تھے ۔
قومی اسمبلی اجلاس : کشمیر کے حق میں قرارداد منظور، اپوزیشن کا قرارداد کی حمایت کا اعلان