مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ایکشن کمیٹی کے شرپسند کبھی امن قائم نہیں ہونے دینگے، حکومت کو اسمبلی قراد داد کے مطابق فوری ایکشن لینا ہوگا۔ دہشتگرد تنظیم کے خاتمے سے ہی امن قائم ہوگا۔
شہریوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگترد ایکشن کمیٹی ’’را‘‘ سے فنڈنگ لے رہی ہے اور وفاقی وزیر طلال چوہدری نے گزشتہ دنو ں پریس نوٹ ہم نے پڑھا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عوامی حقوق کے نام پر سفاکیت، کالعدم ایکشن کمیٹی نے انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا
انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگترد تنظیم آزاد کشمیر کا امن تباہ کرنا چاہتی ہے اور اس دہشتگترد کمیٹی نے راولاکوٹ میں لوگوں کو بلیک میل اور پیسے دے کر سردی میں بٹھا ئے ہوئے ہیں اس میں معصوم بچے اور خواتین بھی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں ایسے لوگوں کی کوئی جگہ نہیں ہے ایسے لوگوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور ان کیخلاف غداری کے مقدمات درج کئے جائیں یہ شرپسند عناصر ملک و قوم کے خلاف ہیں ۔
شہریوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی سے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔ کبھی ان کے لوگ افغانستان سے بولتے ہیں کبھی کہیں سے بولتے ہیں ریاست کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ ان کے تانے بانے سب ’’را‘‘ سے ملتے ہیں ۔ ان کیخلاف آپریشن وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا منفی ردعمل پونچھ امن جرگہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش، سردارامتیاز
ایک اور شہری نے کہا کہ دہشت گرد ایکشن کمیٹی نےچھ ماہ سے ریاست بھر کا ماحول خراب کیا ہوا ہے اب حکومت اور اداروں کوچاہیے کہ ان کے خلاف ایسی کارروائی کی جائے۔




