دودھنیال نیلم میں یوم تاسیس آزادکشمیرکرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز،نامور ٹیموں کی شرکت

نیلم:یوم تاسیس آزادکشمیر کرکٹ ٹورنامنٹ آف دودھنیال کاافتتاح بریگیڈ کمانڈر محمد عمران چیمہ نے کیااور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کو کرکٹ ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر شاباش دی۔

بریگیڈ کمانڈر محمد عمران چیمہ نے ٹورنامنٹ پر ریاستی وضلعی سطح پر نوجوانوں کی کھیلوں کی سرگرمیوں کو موثر رابطوں کی مضبوط ڈور اور صحت کاخزانہ قراردیا۔

یوم تاسیس کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب کے مہمان نوازی 654مقامی یونٹ کے لیفٹیننٹ کرنل عابد نے کی۔

اس موقع پر اہل علاقہ اور آرگنائزر ٹیم نےکمانڈر محمد عمران چیمہ بھرپوراستقبال کیا، ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کی 20 نامور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ، بھارت کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کیلئے تیار،ٹاکرا 7 نومبر کو ہوگا

کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کوسراہاہے،فائنل میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

تقریب میں چیف آرگنائزرکرکٹ ٹورنامنٹ سید مبشر گیلانی،آرگنائزر عبدالرشید ڈار،صدر ٹورنامنٹ آصف خان، سیکرٹری ٹورنامنٹ مشتاق حسین بٹ،سیکرٹری مالیات ارشاد ڈار،سیکرٹری انتظام وانصرام عبدالرزاق نے شرکت کی۔

پرنسپل انٹر کالج دودھنیال امتیاز حسین لون ،چیئرمین اختر حسین ڈار،عبدالرشید خان سابق ایڈمنسٹریٹر،حاجی جمشید میر،اعجاز خان کونسلر،مدرس نسیم شاہ ،اورنگزیب خان،عبداللطیف کونسلر، یاسین ڈار کونسلر،اشیاق حمید،ناصر محمود کونسلر،طارق خورشید کونسلر، عبدالرحمان کونسلر،قاری مقبول ڈار،محمد حسین بٹ نے بھی شرکت کی۔

ممتاز خان،نعیم خان چینگیزی،امتیاز ملک،افضل ڈار،علامہ صبور اقبال،مدرس عبدالرشید ملک،صابر خان،ارشد غوری، ریٹائرڈمعلم شیرزمان، شفقت خان سمیت دیگر افرادبھی شریک ہوئے۔

Scroll to Top