چکار میں لکڑی کی غیر قانونی ترسیل کا بھانڈا پھوٹ گیا، رات گئے ایکشن،گاڑی ضبط

چکار( رپورٹ عبد الصبور اعوان،نمائندہ کشمیر ڈیجیٹل) جنگلات سے غیر قانونی طور پر لکڑی کی منتقلی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے محکمہ جنگلات نے رات گئے بڑی کارروائی کی ہے۔

دورانِ گشت مشکوک ٹیوٹاگاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی لکڑی برآمد ہوئی، محکمہ جنگلات کے عملے نے گاڑی اور لکڑی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں :جنگلات حکام کا گرینڈ آپریشن، غیر قانونی لکڑ سے لدی سوزوکی ضبط

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راجہ معراج عبدالرزاق کی خصوصی ہدایات پر محکمہ جنگلات نے جنگلات سے لکڑی کی غیر قانونی کٹائی اور ترسیل کی روک تھام کے لیے کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں. اسی سلسلے میں چکار رینج اور چناری رینج کے جنگلاتی عملے نے مشترکہ طور پر رات گئے گشت کے دوران مشکوک گاڑی کو روک لیا۔

گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں لکڑی موجود پائی گئی، جسے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔

عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئےٹیوٹا گاڑی کو لکڑی سمیت اپنی تحویل میں لے لیا۔بعد ازاں ضبط شدہ گاڑی اور برآمد ہونے والی لکڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈویژنل فاریسٹ آفس مظفرآباد منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ جنگلات کا ریکارڈ ڈیجیٹل،موثر اقدامات میں سستی برداشت نہیں کرینگے،وزیرجنگلات

واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔محکمہ جنگلات کی اس کارروائی کو جنگلات کے تحفظ اور لکڑی کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

رات گئے کی جانے والی اس کارروائی سے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف محکمہ جنگلات کی نگرانی اور عملی اقدامات کی اہمیت بھی اجاگر ہوئی ہے۔ع

لاقے میں جنگلات کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیوں کا تسلسل نہ صرف قدرتی وسائل کی حفاظت بلکہ غیر قانونی لکڑی کی ترسیل کی حوصلہ شکنی کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔