مظفرآباد( مسعودالرحمان عباسی) مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز بدھ کے روز آزاد کشمیر کا ایک روزہ دورہ کرنےجا رہے ہیں،اس دورے کا مقصد آزاد کشمیر میں نئی بننے والی مسلم لیگ نون کی حکومت کی مضبوطی کیلئے بڑے میگا پراجیکٹس کا اعلان کرناہے۔
مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے دورہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کا شیڈول سامنے آگیا، آزاد کشمیرکیلئے اہم اعلانات متوقع
آزادکشمیر میں گزشتہ5الوں میں 4 وزرائےاعظم تبدیل ہوئے ہیں اور ان5سالوں میں کوئی میگا پراجیکٹ بھی نہیں لایاجاسکا۔
میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ آزادکشمیر شہریوں کیلئے اچھی خبر بن سکتا ہے کیونکہ اس میں لوگوں کی بہتری کے لیے اور بالخصوص ریاست میں تعمیر و ترقی کے لیے بڑے اقدامات سامنے آ سکتے ہیں۔
اسی طرح آزاد کشمیر میں جو موجودہ مسلم لیگ نون کی حکومت کومشکلات و مسائل کے حوالے سے بھی میاں محمد نواز شریف بات چیت کریں گےاوریہاں ممبران اسمبلی اوروزراء سے ملاقات بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نوزآزادکشمیر میں پنجاب طرز پرتعمیر وترقی کا ماڈل لاسکتے ہیں، آزاد کشمیر کے لوگوں کی ضروریات کو ترجیح بنیادوں پرحل کرنے کے لیے بھی بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے ہنر مندی منصوبوں کی آزاد کشمیر میں بھی گونج، ٹیوٹا نے بڑا فیصلہ کر لیا
ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی اہم شاہراہوں کو این ایچ اے کے حوالے کیا جا رہا ہے تاکہ بہتر سے بہتر کام ہوسکے اورلوگوں کی جو آمد و رفت میں اسانیاں پیدا ہوں۔
آزاد کشمیر ، اندورن ملک وبیرون ممالک سے جتنے بھی سیاح آزاد کشمیر کی طرف رخ کریں ان کو مشکلات پیش نہ آئیں اوروہ آزاد کشمیر میں قدرتی مناظر ،خوبصورت جھیلیں دیکھ پائیں۔




