کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکنان کی دھمکی آمیز گفتگو سامنے آگئی

 کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنان کی دھمکی آمیز گفتگو سامنے آگئی ۔ تشدد، مارپیٹ اور انتظامیہ سے براہِ راست ٹکراؤ کی باتیں کی جارہی ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی گفتگو نے پُرامن احتجاج کے دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر، ایکشن کمیٹی کےسکیورٹی اہلکاروں پر حملے ،شہریوں کا سخت ردعمل

 شہریوں اور مختلف حلقوں نے تصادم کی تیاری؟ اشتعال انگیزی اور دھمکیوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

شہریوں اور مختلف حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اشتعال انگیزی، دھمکیوں اور تشدد پر اکسانے کے الزامات کی شفاف تحقیقات کی جائیں ۔

اگر کسی فرد یا گروہ کے خلاف الزامات ثابت ہوں تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم اس دوران تشدد، دھمکیوں اور قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت سے راولپنڈی آنیوالی بس کو حادثہ،7 افراد جاں بحق

متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خطے میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی ممکنہ تصادم سے بچنے کیلئےضروری اقدامات کئے جائیں۔