دوسری اہلیہ

گلگت سے راولپنڈی آنیوالی بس کو حادثہ،7 افراد جاں بحق

  ایبٹ آباد (کشمیر ڈیجیٹل) گلگت سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس ایبٹ آباد میں  ڈمپرسے ٹکرا گئی جس جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت سے آنے والی  مسافر بس ایبٹ آباد موٹر وے پر حویلیاں انٹرچینج کے قریب  ڈمپرسے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہارگئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی سے وادی لیپہ جانیوالی ٹیوٹا ہائی ایس کو حادثہ، 6افراد زخمی

 ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس گلگت سے راولپنڈی  آررہی تھی ۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بس ڈمپر سےجا ٹکرائی۔

 حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق گلگت سے بتایا جا رہا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہری پور: خوفناک ٹریفک حادثہ، آئل ٹینکر نے گاڑیوں کو کچل دیا، 4 دوست جاں بحق

حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ موٹروے پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔