سکیورٹی فورسز پر حملے ریاست پر حملہ ، ایکشن کمیٹی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، شوکت جاوید میر

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) سکیورٹی اداروں پر حملے، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ حکومت کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس کا مکمل خاتمہ کرے۔

  کالعدم ایکشن کمیٹی کے حوالے سےپاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما شوکت جاوید میر نےکشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولا کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کو ریاست پر حملہ  ہے ، ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی  کی جائے۔

 مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کو پارٹی کے اندر سے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے:شوکت جاوید میر

ان  کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع، عوام کے تحفظ اور خطے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 شہریوں نے کہا کہ  کہ عوام کا  پُرامن ماحول اور محفوظ زندگی سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں اور خدمات کا نتیجہ ہے۔

شہریوں نے سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ پروپیگنڈے اور اہلکاروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اختلافِ رائے اور احتجاج ہر شہری کا حق ہے ۔

 تاہم اس حق کی آڑ میں قانون شکنی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور اداروں پر حملوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

شہریوں نے حالیہ باغ میں سرکاری اقدامات کے نتیجے میں بند راستوں کی بحالی اور ہسپتالوں تک رسائی آسان ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ میں 3 خوفناک آتشزدگیاں،تاجرحکومتی امداد کے منتظر:شوکت جاوید میر

ان کا کہنا ہے کہ آمدورفت کی بحالی سے روزمرہ زندگی کا نظام بتدریج معمول پر آ رہا ہے اور عوام کو درپیش مشکلات میں کمی ہوئی ہے۔