ڈڈیال میں نوجوان کی دریا میں چھلانگ، ماہی گیروں نے جان بچا لی

ڈڈیال (کشمیر ڈیجیٹل)پلاک پل سے نوجوان کی دریا میں چھلانگ لگا دی جس کو ماہی گیروں نے بحفاظت پانی سے نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈڈیال آزاد کشمیر سے موصو ل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کوٹلی کے علاقے چوک صاحباں کے رہائشی راشد ولد گلاب نے آج صبح تقریباً 9:30 بجے پلاک پل سے پانی میں چھلانگ لگا دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد،6 نومبر 1947 کے شہداء جموں کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب

واقعے کے وقت موجود افراد اور مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو پانی سے باہر نکال لیا۔

اطلاع ملتے ہی ڈڈیال ٹریفک پولیس کے اہلکار محمد شعیب نے ایمبولینس کیلئے خواجہ شاہد سے رابطہ کیا، جس پر انہوں نے فوری طور پر ایمبولینس موقع پر پہنچا دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزارسے تجاوز

نوجوان کو زخمی حالت میں مزید طبی امداد کے لیے ایسر ویلفیئر ٹرسٹ منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کو طبی علاج و معالجہ جاری ہے۔