راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈرون کی پرانی تصویرشیئر کرنے کا نیا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ۔
کالعدم ایکشن کمیٹی نے افغان رجیم چینج کی جانب سے پاکستان پر چھوڑے گئے ڈرونز کی تصاویر شیئر کرکے واقعہ کو راولاکوٹ سےمنسلک کردیا ۔
دستیاب تصویری شواہد اور گوگل امیج سرچ کے نتائج سے اس تصویر کے نئے واقعے سے تعلق پر سنجیدہ سوالات اُٹھا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں ایک مسلح کواڈ کاپٹر ڈرون زمین پر گرا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
تاہم تصویری شواہد کے تقابلی جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہی تصویر 6 اور 7 اپریل 2026 کو افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر مبینہ ڈرون حملوں میں
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ: بس ٹرمینل روڈ بلاک پر فائرنگ، ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب
اور پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈرون مار گرائے جانے کی تصاویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پہلے بھی شیئر کی جاتی رہی ہیں۔
گوگل امیج سرچ کے فراہم کردہ اسکرین شاٹس میں یہی تصویر فیس بک اور انسٹاگرام کی متعدد پوسٹس کے ساتھ اپریل 2026 کی تاریخوں میں نظر آتی ہے۔
وائرل پوسٹ اور پرانے سرچ نتائج میں ڈرون کی ساخت، اس کے ساتھ نصب اشیا اور اردگرد موجود زمین کے منظر میں واضح مماثلت پائی جاتی ہے۔
مزید برآں، عوامی ایکشن کمیٹی سے منسوب ایک فیس بک اکاؤنٹ سے بھی یہی تصویر شیئر کی گئی، جس میں مسلح ڈرون کو زمین پر گرا ہوا دکھایا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے ذریعے تصویر کو راولاکوٹ کے حالیہ حالات سے منسلک کرنے کی کوشش پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
بعض صارفین نے اپنے تبصروں میں الزام عائد کیا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ اکاؤنٹس پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو نئے واقعات کے تناظر میں پیش کرکے ریاستی اداروں کے خلاف منفی تاثر پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
تصویری شواہد کیا بتاتے ہیں؟
فراہم کردہ گوگل امیج سرچ اسکرین شاٹس کے مطابق:
یہی تصویر 6 اپریل 2026 کی تاریخ والے متعدد فیس بک نتائج میں موجود ہے۔
7 اپریل 2026 کو بھی یہی تصویر فیس بک اور انسٹاگرام کے نتائج میں دکھائی دیتی ہے۔
مختلف نتائج میں تصویر کا بنیادی منظر اور ڈرون کی ساخت ایک جیسی دکھائی دیتی ہے۔




