پیٹرول 2روپے31پیسے، ڈیزل78پیسے فی لیٹرمہنگا،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے

جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹلی: خواتین اور بچوں کے ہیلتھ مسائل خاتمے کیلئے طبی سامان تقسیم

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاف لیول میٹنگ میں آئی ایم ایف نے پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈی کو مزید وسعت نہ دی جائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کا چنار فری ڈائیلائسز سینٹر کا دورہ،طبی سہولیات فراہمی کی یقین دھانی

صرف مستحقین تک محدود ہو، مہنگی اور وسیع پیمانے پردی جانے والی فیول اسکیم فوری ختم کی جائے۔

اعلامیے کے مطابق تیل کی قیمتیں بڑھنےکی صورت میں فیول سپورٹ محدود، ہدفی اور مخصوص مدت تک رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔