کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آفس کوٹلی میں خواتین اور بچوں کی صحت اور فیملی پلاننگ کیلئے طبی سامان کی فراہمی کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوٹلی محمد عثمان صارم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید شفقت حسین شاہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی کی شرکت۔
یو این ایف پی اے کے نمائندگان ڈاکٹر جمیل احمد چوہدری اور ڈاکٹر فدا بٹ، اے پی ایم او ڈاکٹر طلال، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے مہتاب، انچارج چنار لیبارٹری ڈاکٹر ضحیٰ فاروق، نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:ایک فالٹ لائن ایکٹو ،خوفناک زلزلے کا امکان ،آفتاب صدیق کا انکشاف
گائناکالوجسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال، ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر احسان چوہان، ڈرگ انسپکٹر مظہر اقبال، ڈاکٹر منیبہ، محمد اعجاز فوکل پرسن نیشنل ایم این سی ایچ پروگرام سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران یو این ایف پی اے کی جانب سے ضلع کوٹلی کے مختلف مراکز صحت کے لیے زچہ و بچہ کی صحت اور فیملی پلاننگ سے متعلق ضروری طبی سامان اور آلات فراہم کیے گئے۔
یہ سامان ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی، ٹی ایچ کیو سہنسہ، آر ایچ سی ناڑ، آر ایچ سی تتہ پانی، آر ایچ سی سہرمنڈی، آر ایچ سی سرساوہ اور بی ایچ یو ڈماس کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹلی محمد عثمان صارم نے یو این ایف پی اے کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ طبی سامان کی فراہمی سے خواتین اور بچوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کا چنار فری ڈائیلائسز سینٹر کا دورہ،طبی سہولیات فراہمی کی یقین دھانی
بالخصوص دور دراز علاقوں میں زچہ و بچہ کی صحت، تولیدی صحت اور فیملی پلاننگ کی خدمات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید شفقت حسین شاہ نے یو این ایف پی اے کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اور معاون اداروں کے باہمی تعاون سے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
تقریب کے اختتام پر یو این ایف پی اے کی جانب سے فراہم کردہ طبی سامان متعلقہ مراکز صحت کے نمائندگان کے حوالے کیا گیا۔




