نئی دہلی (کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی تجزیہ کاروں نے مودی کے فالس فلیگ آپریشن میں پاک فوج کے اہلکارکو شہید کرنے کا گمراہ کن دعوی مسترد کر دیا۔
سینئربھارتی صحافی اور دی پرنسپل انڈیا کے ایڈیٹراجے شکلا نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت خفیہ ایجنسیوں،عدالتوں اورفوج جیسے ریاستی اداروں کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ،پہلگام، پٹھان کوٹ سمیت متعدد واقعات کا جھوٹا الزام پاکستان پرلگاکراس کا سیاسی فائدہ حاصل کیاگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صدرڈاکٹرنجیب نقی سے ممبر کشمیر کونسل چوہدری سعید کی ملاقات، عوامی مسائل پرتبادلہ خیال
اجے شکلا نے کہاکہ پہلگام فالس فلیگ پربھی پارلیمنٹ میں بحث کی بجائے فرضی انکاونٹرزمیں دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا۔
اس بار مقبوضہ کشمیرمیں سابق پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کی شہادت کا ڈرامہ رچایا گیا،جس سے بھارت کودنیا بھر میں ایک بارپھرہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی صحافی نے کہاکہ بھارت کے پاس کسی چیزکے ثبوت نہیں اگر ہوتے تو عالمی فورمز پر رکھے جاتے جو کہ نہیں رکھے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے دوران جنرل مشرف کاکردارسنہری حروف میں لکھا جائےگا،فاروق حیدر
یہ سب فالس فلیگ آپریشنز وزیراعظم آفس میں بیٹھا اجیت دووال کروارہا ہے۔بھارتی میڈیا اجیت دووال کی ایما پرجھوٹی خبریں اور من گھڑت بیانیے چلاتا ہے۔




