صدرڈاکٹرنجیب نقی سے ممبر کشمیر کونسل چوہدری سعید کی ملاقات، عوامی مسائل پرتبادلہ خیال

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد سعید کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ 

وفد نے صدر ریاست کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد سعید نے صدر ریاست کو گلدستہ بھی پیش کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال، ریاستی اداروں کے درمیان تعاون اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی ماہرین کی پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈے پرکڑی تنقید

صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ذمہ داری ایک اہم قومی اور آئینی امانت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں آئین، قانون اور عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ہمیشہ جمہوری اداروں، آئین اور ریاستی تشخص کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر ریاست نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں عوامی فلاح و بہبود، اداروں کے استحکام، گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

صدر آزادکشمیر کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کی تعمیر و ترقی کیلئے اجتماعی کاوشیں اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر :ڈوڈہ میڈیکل کالج میں برقعے پر پابندی کیخلاف احتجاج

ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت اور تمام ریاستی اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے عوام اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطے کا ذریعہ ہیں اور ان کی تجاویز و آراء کو اہمیت دی جائے گی۔ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد سعید نے صدر ریاست کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔