اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کے روز بھی ملک بھر میں موسم کی مجموعی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کی تازہ صورتحال، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی جاری کر دی
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا، تاہم صوابی اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سردی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری اور گلیات میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔
دوسری جانب سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو اور بہاولپور سمیت گردونواح کے چند مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے ر ہے گی
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑ ے گی۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی، کہاں کہاں بادل برسیں گے؟
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔
کم سے کم درجہ حرارت کے اعداد و شمار کے مطابق لہہ میں منفی 4، اسکردو میں منفی 3، بابوسر میں منفی 2 جبکہ بگروٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔




