سماہنی،ڈب گائوں میں 50کے وی ٹرانسفارمر نصب،عوام کا خراج تحسین پیش

سماہنی(کشمیر ڈیجیٹل)ڈب گاوں کے علاقہ نروال و دیگرمحلہ جات  میں بجلی کی فراہمی میں بہتری کے لیے 50 کے وی ٹرانسفارمر کی تنصیب کر دی گئی۔ 

ٹرانسفارمر کی تنصیب سے علاقے میں بجلی کے مسائل میں کمی اور مقامی آبادی کو بجلی کی بہتر سہولت میسر آنے کی توقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امتیاز اسلم مسلح جتھوں کا سرغنہ ، قانون سے نہیں بچ سکتا، ڈی ایس پی کوٹلی چوہدری مہدی

اس موقع پر ممبر ضلع کونسل نائیک شبیر، افضال مہدی اور دیگر علاقہ مکینوں نے ٹرانسفارمر کی تنصیب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ سماہنی کے ممبر اسمبلی چوہدری محمد رزاق اور ن لیگی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈب میں 50 کے وی ٹرانسفارمر کی تنصیب سے بجلی کے کم وولٹیج اور لوڈ کے مسائل میں کمی آئے گی اور مقامی آبادی کو ریلیف ملے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن کمیشن میں اکھاڑ پچھاڑ ، متعدد افسران ترقیاب

علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔