مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے متعدد افسران کی اکھاڑ پچھاڑ۔پروموشنز اور تبادلے کردیئے ۔ آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نویدہ گیلانی ڈپٹی الیکشن کمشنر بی ڈپٹی الیکشن کمشنر راولپنڈی کو بطور الیکشن کمشنر بی19 ترقیاب کرتے ہوئے دفتر ڈپٹی الیکشن کمشنر راولپنڈی میں تعینات کردیا گیا۔ محمد عمر شیخ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر انتظامیہ سیکشن آفیسر بی17 کو بطور ڈپٹی الیکشن کمشنر بی18 ترقیاب، محمد صغیر مغل اسسٹنٹ الیکشن کمشنر بی17 ،جہلم ویلی کو بطور ڈپٹی سیکرٹری ،ڈپٹی الیکشن کمشنر بی18 ترقیاب کردیا۔ راجہ وسیم خان سیکرٹری آفیسر بی17 کوبطور ڈپٹی الیکشن کمشنر بی18 ترقیاب ، مرکزی دفتر الیکشن کمیشن مظفر آبادمیں تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ محمود خان ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بی16 باغ کو ایکٹنگ چارج بنیادوں پر بطور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر بی17 جہلم ویلی ترقیاب، تعینات کردیاگیا۔ راجہ مختیار حسین نگران بی17 بلدیات کو مرکزی دفتر الیکشن کمیشن میں نو تخلیق شدہ اسامی اسسٹنٹ الیکشن کمشنر بی17 کیخلاف ایکٹنگ چارج بنیادوں پر ترقیاب کر دیا گیا۔ اسی طرح روشن دین معاون بی16 کو ایکٹنگ چارج بنیادوں پر بطور نگران بی17 ترقیاب اور ناصر رشید اسسٹنٹ الیکشن کمشنر حال پرائیویٹ سیکرٹری بی17 کو بطور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر /سیکشن آفیسر تعینات کر دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد جملہ آفیسران کی ترقیابی/ تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔




