جہلم ویلی: اسسٹنٹ کمشنر کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، انتباہ جاری

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی عفت اعظم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ویلی کامران خان نے ڈی ایس پی مدثر صدیق، ایس ایچ او اور دیگر متعلقہ آفسران و اہلکاروں کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

آپریشن کے دوران بازاروں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تھڑوں، عارضی تجاوزات، سامان کی غیر ضروری نمائش اور رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: اسسٹنٹ کمشنر کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، انتباہ جاری

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کامران خان نے متعلقہ آفسران کو ہدایت کی کہ بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، پیدل چلنے والوں کے لیے راستے کشادہ رکھنے اور عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی، سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔۔۔

ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور دیگر آفسران نے بھی آپریشن کے دوران ٹریفک کی روانی، رانگ پارکنگ اور بازاروں میں پیدا ہونے والی دیگر رکاوٹوں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ گاڑیوں کی پارکنگ مقررہ مقامات پر یقینی بنائی جائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا،سبسڈی میں صارفین کم کئے جائیں، آئی ایم ایف

اسسٹنٹ کمشنر کامران خان نے دکانداروں اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنی دکانوں کا سامان مقررہ حدود کے اندر رکھیں اور فٹ پاتھوں، سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں آسانی میسر آ سکے۔۔۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کارروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،

جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق  کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔