پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا،سبسڈی میں صارفین کم کئے جائیں، آئی ایم ایف

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا ، نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 88 پیسے فی لیٹر مہنگا اور ڈیزل ایک روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت ایک روپے 88 پیسے کمی کے بعد 397 روپے 76 پیسے ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اکتوبر تک کیلئے کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فتح4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

دوسری جانب آئی ایم ایف صرف موجودہ صارفین کو وزیر اعظم فیول سبسڈی دینے پر راضی ہوگیا تاہم مطالبہ کیا کہ پٹرول سبسڈی میں مزید صارف نہ بڑھائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں کمی کے لیے تاحال رضامند نہیں ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت سے ایک ارب موصول،14منصوبے مکمل،53دسمبر تک مکمل ہونگے، سیکرٹری سیرا

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف موجودہ صارفین کو وزیراعظم فیول سبسڈی دینے پر رضامند ہے، تاہم سبسڈی کے دائرہ کار میں مزید صارفین کو شامل نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیول سبسڈی کو موٹرسائیکلوں، تین پہیوں والی گاڑیوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں تک محدود رکھا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کی آج وزارت پٹرولیم کے حکام سے دوبارہ ملاقات ہوگی، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر پٹرولیم کریں گے۔