سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، صاحبزادہ فرحان کپتان برقرار

 پاکستان کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل اہم تبدیلیوں کا امکان ہے، صاحبزادہ فرحان کو قیادت سونپے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم کل وطن واپس پہنچے گی، جس کے بعد سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے ممکنہ اسکواڈ کے ارکان کے اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قومی فاسٹ بولر کائنات امتیاز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بعض کھلاڑیوں کو برقرار نہ رکھنے کا امکان ہے۔

احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور وسیم جونیئر کے اسکواڈ سے باہر ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اسکواڈ کے اعلان کے بعد سامنے آئے گا۔

دوسری جانب تجربہ کار بیٹر بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کو بھی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے کپتان برقرار رکھا جاسکتا ہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کل متوقع ہے، جس کے بعد کھلاڑیوں کی شمولیت اور قیادت سے متعلق صورتحال واضح ہوجائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور:کے پی ایل پریمیئر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا اعلان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔