میرپور:کے پی ایل پریمیئر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا اعلان

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل)وائس چانسلر مسٹ پروفیسر ڈاکٹر انور خطاب کی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد چوہدری، ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ، میڈم عظمیٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس ۔

کے پی ایل پریمئیر لیگ کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ 8 سے 10 اکتوبر تک میرپور میں منعقد کروانے کا اعلان ۔ایونٹ میں مختلف علاقوں کی چھ ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

پروفیسر ڈاکٹر انور نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک کی صلاحیتیں اجاگر کرتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپوربورڈ:نہم کے نتائج، 246 تعلیمی اداروں کا رزلٹ صفر، کارکردگی مایوس کن

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انور کا کہنا تھا کہ کے پی ایل مختلف علاقوں کے عوام کے درمیان محبت، بھائی چارے اور باہمی روابط کے فروغ کا ذریعہ بنے گا،۔

پروفیسر ڈاکٹر انورنے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے کھیلوں کے ایونٹس سے سماجی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر انور کا کہنا تھا کہ کھیل، تعلیم، سیاحت اور ثقافت کو باہم فروغ دے کر  مثبت معاشرتی سرگرمیاں پروان بڑھ سکتی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر نجیب نقی سدھنوتی پہنچ گئے،عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے،صدرآزادکشمیر

پروفیسر ڈاکٹر انور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ایل ایونٹ کے ذریعے صاف پانی، صاف ماحول اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے گا،۔

کھیلیں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ، مثبت معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔