پلندری کےعوام کالعدم ایکشن کمیٹی کے دھرنوں اور احتجاج سےتنگ آکر سڑکوں پر آگئے ، امن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئےانٹرنیٹ سمیت بنیادی سہولیات کی بحالی کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ واجد کی قیادت میں کوٹلی چوک سے کچہری چوک، پلندری تک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نےشرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست مخالف احتجاج، کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی اعتماد کھو چکی: شاہنواز اعوان
شرکاء نے امن کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا اور حکومتِ پاکستان اور حکومتِ آزاد کشمیر سے اپیل کی کہ وہ امن کو یقینی بنائیں اور پورے کشمیر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی بحال کریں۔
ریلی کے شرکاء نے پونچھ ڈویژن میں انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ عوام کی اسمبلی میں نمائندگی ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف عوامی نفرت بڑھنے لگی، سخت کارروائی کا مطالبہ
شرکاءنے ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں مزید دو ماہ کی توسیع کا بھی مطالبہ کیا۔ ریلی کے دوران پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔




