امریکہ جانیوالی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی،5افراد زخمی

امریکی فضائی کمپنی جیٹ بلیو کی پورٹو ریکو سے فلوریڈا جانے والی پرواز دوران سفر شدید فضائی جھٹکوں کی زد میں آگئی۔

جس کے نتیجے میں مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے یا انہیں طبی معائنے کی ضرورت پیش آئی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جب پرواز پورٹو ریکو کے شہر پونسے سے فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل ہوائی اڈے کی جانب رواں دواں تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:این سی سی آئی اے کاشہریوں کوآن لائن جعلسازی سےانتباہ جاری

براؤورڈ کاؤنٹی کے شیرف آفس کے محکمہ فائر اینڈ ریسکیو کے مطابق صبح 6 بج کر 25 منٹ پر طیارے میں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر امدادی ٹیمیں ہوائی اڈے پہنچ گئیں۔

حکام کے مطابق طیارے نے صبح تقریباً 6 بج کر 58 منٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔

ہوائی اڈے کے تیسرے ٹرمینل پر منتقل کردیا گیا جہاں امدادی اہلکار زخمیوں کی مدد کیلئے پہلے سے موجود تھے۔

امدادی عملے نے پانچ ایسے افراد کی نشاندہی کی جنہوں نے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی یا جنہیں طبی معائنے کی ضرورت تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی آف حویلی: ایچ ای سی کا ایم فل پروگرام کیلئے این او سی جاری

تاہم تمام متاثرہ مسافروں اور عملے کے ارکان نے قریبی اسپتالوں میں منتقل ہونے سے انکار کردیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ فضائی جھٹکوں کے باوجود طیارے کے ڈھانچے کو کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔