ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب بحیرہ عرب بھی دشمن سے پاک ہوجائے گا۔
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے یہ بات ڈیفنس ویک اور حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ کی دوسری برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر پابندیوں کے خاتمے کی رپورٹ مسترد، ٹرمپ امریکی میڈیا پر بڑس بڑے
ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ بعض لوگ اب ایران کو چوتھی سپر پاور کہتےہیں تاہم اللہ نے چاہا تو یہ سب سے بڑی طاقت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دشمن نے جنوبی ایران کےدونوں جانب سمندر کوکھیل کا میدان بنایا ہوا تھا مگر ہرمز کا دفاع کرنیوالوں کی وجہ سے اب وہ بحیرہ عرب سے آگے بڑھنے کی جرات نہیں کرتے۔
مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ ایران اس دور میں کبھی نہیں لوٹے گا جو دشمن دیکھنا چاہتا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب بحیرہ عرب بھی دشمن سے پاک ہوجائے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سید حسن نصراللہ کو ہیروعرب کمانڈر اور مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت قراردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کیساتھ جاری جنگ ختم نہیں ہوئی، فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوگیا: ایرانی آرمی چیف
یاد رہے کہ امریکا کی طرف سے ایران پر سخت معاشی پابندیاں عائد کی گئی ہیں حتی کے ایرانی ایئرلائنز بھی پابندیوں کاشکارہے لیکن اس کے باوجود ایرانی حکام ڈٹے ہوئے ہیں اور دوٹوک موقف اپنائے ہوئے ہیں کہ ہم جھکیں گے نہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نیویارک میں موجودہیں جہاں ان کی امریکی حکام سےملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، امریکی میڈیا نے مذاکرات میں پیشرفت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔




