حویلی کہوٹہ (راجہ محمود راٹھور بیورو رپورٹ) سیاحتی مقام برنگبن میں آٹے کی تقسیم کے دوران دو خاندان آمنے سامنے آگئے ۔ ڈنڈوں ، سوٹوں ، مکوں ، لاتوں کا آزادانہ استعمال، ایک دوسرے کے گلے پڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع حویلی کے علاقے بریگبن میں آٹے کی تقسیم کے دوران تصادم کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ریاست مخالف احتجاج، کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی اعتماد کھو چکی: شاہنواز اعوان
واقعے نے علاقے میں آٹے کی دستیابی، تقسیم کے طریقہ کار اور عام شہریوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ۔
بریگبن میں آٹے کی تقسیم کے دوران دو خاندانوں کے درمیان مبینہ طور پر جھگڑا ہوا۔ واقعے کے حوالے سے مقامی سطح پر مختلف اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
مقامی شہریوں کی جانب سے آٹے کی دستیابی اور تقسیم کے طریقہ کار کے حوالے سے شکایات سامنے آنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
آٹے جیسی بنیادی ضرورت کے حصول کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے تو یہ صورتحال نہ صرف عوامی پریشانیوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے بلکہ انتظامی امور اور تقسیم کے نظام کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھاتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا ڈی ایچ کیوہسپتال بھمبر کیلئے 100بیڈز ،اینجیوگرافی مشین دینے کا اعلان
ضلع حویلی جیسے دورافتادہ علاقے میں آٹے کی بروقت فراہمی اور منصفانہ تقسیم عوامی ضرورت کا اہم معاملہ ہے۔
ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ آٹے کی تقسیم کا واضح، منظم اور شفاف طریقہ کار اختیار کیا جائے تاکہ ہر مستحق شہری کو اس کا مقررہ حصہ باعزت طریقے سے میسر آ سکے اور کسی بھی قسم کے تنازع سے بچا جا سکے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے متعلقہ انتظامیہ اور محکمہ خوراک سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ، آٹے کی دستیابی اور تقسیم کے نظام کا جائزہ لیا جائے اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ آٹے جیسی بنیادی ضرورت کے حصول کو عوام کے لیے آسان، منصفانہ اور شفاف بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات اور باہمی تنازعات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔




