کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)وزیر جنگلات آزاد کشمیر کرنل(ر) وقار نور نے کوٹلی کااچانک دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفس کوٹلی کے دفتر کے احاطے میں چیل کا پودا لگایا۔
ناظم جنگلات نارمل عمران صادق اورناظم تجدید میرپور ڈویژن جہانزیب خضر سمیت ڈی ایف او اشرف پروانہ، ڈی ایف او عمران شفیع،ڈی ایف او سہنسہ ساجد ندیم،معروف اکرم،ڈسٹرکٹ بھر کے رینج آفیسرز، فارسٹرز کے ساتھ تعارفی نشست ، محکمانہ بریفنگ بھی لی۔
اس موقع پر وزیر جنگلات کرنل(ر) وقار نور نے کہا کہ کوٹلی، روالپنڈی اور میرپور روڈ کے دنوں اطراف میں ایسے پودے فوری طور پر لگانے کا عمل شروع کیا جائے جن پودوں کو جانور نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی :برنگبن میں آٹے کی تقسیم کے دوران تصادم، ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ جنگلات کی اراضی کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ جنگل کا نقصان کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ کام فائلوں میں نہیں بلکہ زمین پر نظر آنا چاہیے۔ محکمہ کام کم اور اخراجات زیادہ کررہا ہے۔
اس موقع پر سابق وزیر مال سردار فاروق سکندر نے نکیال روڈ پر جنگلات کے رقبہ کا غیر قانونی طریقے سے ہونے والے انتقال کی جانب وزیر جنگلات کی توجہ مبذول کروائی
مزید یہ بھی پڑھیں:ریاست مخالف احتجاج، کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی اعتماد کھو چکی: شاہنواز اعوان
کرنل (ر) وقار احمد نو ر نے نوٹس لیتے ہوئے پورے معاملے کی چھان بین کر کے ذمہ داروں کا تعین کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جبکہ دیگر شکایات پر بھی فوری نوٹس لیا۔




