انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر ہیمسٹرنگ کی انجری کے باعث پاکستان میں ہونے والی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
جوز بٹلر گزشتہ ہفتے ہیڈنگلے میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران زخمی ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے تاہم بعد میں شدید تکلیف کے باوجود دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:7 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بابر اعظم کی واپسی، پہلے میچ میں ناقص کارکردگی پر شائقین مایوس
36 سالہ جوز بٹلر اوول میں سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کی 223 رنز سے فتح کے دوران بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور وہ اکتوبر میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز تک فٹ نہیں ہو سکیں گے۔
بٹلر رواں ماہ بین الاقوامی وائٹ بال کرکٹ (ون ڈے اور ٹی 20) میں 10,000 رنز بنانے والے پہلے برطانوی بلے باز بنے ہیں۔
انگلینڈ کے لمیٹڈ اوورز کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم کا کہنا تھا کہ جوز بٹلر پاکستان کے دورے پر ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔
وہ ایک بہترین ایتھلیٹ اور انتہائی پیشہ ور کھلاڑی ہیں اس لیے وہ جلد سے جلد واپسی کی ہر ممکن کوشش کریں گے لیکن ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ انہیں مکمل فٹ ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔ جوز کا نہ ہونا مایوس کن ہے، لیکن اس سے ہمیں ٹیم کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔
انگلینڈ کو پاکستان میں سہ فریقی سیریز کے دوران 2 میچز پاکستان اور 2 میچز سری لنکا کے خلاف کھیلنے ہیں جبکہ فائنل تک رسائی کی صورت میں 5واں میچ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:فخر زمان کی ٹی10 لیگ میں انٹری، یونائیٹڈ ٹائیگرز نے آئیکون پلیئر بنا دیا
جوز بٹلر کی غیر موجودگی میں جورڈن کاکس کو بطور وکٹ کیپر بیٹر ٹیم میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملنے کا امکان ہے۔کاکس نے سنہ 2024 کے بعد انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم میں واپسی کرتے ہوئے اوول میں سری لنکا کے خلاف 52 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ون ڈے ٹرائی سیریز یہ 18 اکتوبر 2026 سے شروع ہوگی۔




