سہیل آفریدی کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات، سابق وزیراعلیٰ کا سردمہری کا مظاہرہ

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئے ۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونیوالی ملاقات بے نتیجہ رہی۔ سہیل خان آفریدی گلے ، شکوے ختم کرنے ان کے پاس گئے مگر انہوں نے سردمہری کا مظاہرہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں،سیاسی معاملات اس سے الگ ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ :بحیرہ عرب میں پہلی بار لائیو ویپن اینٹی شپ کروز میزائل کا تجربہ کامیاب

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے آج ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک ہسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی۔

میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے دہشتگردی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اے پی سی جلد بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کے عوام پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔

بچوں، خواتین اور جوانوں کی شہادتوں کا احساس ہے۔ دہشتگردی خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں امن وامان کیلئے پولیس کو پینتیس ارب روپے جاری کردیئے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آل پارٹیز الائنس کا ناانصافیوں کیخلاف قومی اسمبلی ، سینیٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں پالیسی بنانے کے بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔

پریس کانفرنس کے آخر میں علی امین اور سہیل آفریدی کے حامی کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔