مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)فاقی بجٹ 2014میں لیپہ ویلی ٹنل تعمیر کیلئے 7 ارب مختص کرنے، وزیر اعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد کے موقع پر لیپہ دانش سکول کا اعلان اور قانون ساز اسمبلی میں اضافی حلقہ انتخاب بنانے کے وعدوں کی عدم تکمیل، کپہ گلی بازار آتشزدگی کے متاثرہ تاجروں سے سنگ دلی کا سلوک سمیت سو روزہ اصلاحاتی پیکیج میں پٹیاں بالا اور لائن آف کٹرول کو مسلسل نظر انداز کرنے پر عوام پھٹ پڑے ۔
آل پارٹیز الائنس لیپہ نے نا انصافیوں ،دوہرے معیار کے خلاف قومی اسمبلی، سینٹ اور اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم سید افتخار گیلانی لیپہ ویلی کا ہنگامی دورہ کر کے سو روزہ اصلاحاتی پیکیج کے دوسرے فیز میں سولہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کو شامل کریں۔
آل پارٹیز الائنس کے چیئرمین سابق ترجمان حکومت شوکت جاوید میر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گراؤنڈ لیپہ ویلی میں جلسہ عام سے اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کوٹلی سمیت متعدد مقامات پر لیپہ ٹنل کے میگا پراجیکٹ کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھین:وزیراعظم گیلانی سے چیئرمین کیریکٹر ایجوکیشن فائونڈیشن محمود احمد کی ملاقات، تعلیمی امور پر تبادلہ خیال
سفری سہولیات میسر نہ ہونے سے کئی انسانی جانیں لقمہ اجل بن جاتیں ہیں۔ مریضوں کو مظفرآباد لانے اور لیجانے کیلئے ورثاء کے ٹرانسپورٹ رہائش ادوایات کی فراہمی کیلئے اتنے اخراجات ہوتے ہیں کہ جیسے داڑھی سے مونچھیں بڑھ جاتی ہیں ۔
سولہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ میں الگ انتخابی حلقہ،قدیمی برتھواڑ گلی دفاعی سیاحتی لیپہ بائی پاس سڑکوں،سرکاری محکموں کیلئے دفتری مکانیت کی تعمیرات ، لیپہ ویلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹاؤن کمیٹی کا قیام،،پچاس بستروں کے تحصیل ہسپتال کی منظوری، گورنمنٹ گرلز و بوائز ڈگری کالجز سمیت جملہ تعلیمی اداروں میں عصر حاضر کے مطابق سٹاف لیبارٹری کے جدید آلات تدریسی ضرورتوں کے علاوہ صحت کے بڑے چھوٹے مراکز میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعیناتی سٹی سکین الٹراساؤنڈ، ڈیجیٹل ایکسرے ادوایات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
برفانی موسم سے قبل آٹا اشیاء خوردونوش کا ذخیرہ ناگزیر ہے، اندرون وادئ سڑکوں کی مرمتی کشادگی اور بجلی کے بوگس بلات کی روک تھام،ناکارہ نظام کی آپ گریڈیشن،جنگلات کی کٹائی اور سمگلنگ کے سدباب،ریشیاں لیپہ موجی سڑک کھلی رکھنے کیلئے نئی مشینری اور مستعد عملہ کی ہمہ وقت دستیابی ناگزیر ہوچکی ہے ۔
مڈ وے کے قریب لینڈ لائن نمبر کی تنصیب چمولہ گلی اور چنیاں خیراتی باغ کے قدرتی نظاروں والے علاقوں میں سرکاری ریسٹ ہاؤسز کیلئے پی سی ون سیاحت کے فروغ کیلئے سنجیدہ اقدامات میں ترقی کا راز پنہان ہے۔
شوکت جاوید میر نے کپہ گلی بازار آتشزدگی کے متاثرہ تاجروں کیلئے مفت جستی چادریں لکڑی اور بیس سے پچاس لاکھ تک بلا سود قرضے آسان شرائط پر دئیے جانے کی حکومت سے اپیل کی ہے ۔
انھوں نے وادی لیپہ میں افواج پاکستان کی جانب سے تعمیر و ترقی صحت تعلیم روزگار کے مواقعے میسر کرنے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی مسلسل کوششوں پر چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر چنار ڈویژن کے جنرل کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل ضرار محمود کمانڈر لیپہ گارڈز برگیڈیئر عامر فرید خان اور ان کے آفیسران جوانوں کی تگ و دو کا شکریہ ادا کیا۔
ایک سوال کے جواب میں شوکت جاوید میر نے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص میں بھارتی جارحیت کا مقابلہ کر کے اسے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کرنا ہو یا نوکوٹ کے وسطی پہاڑ شمس بری میں تیسری بار کلاؤڈ برسٹ سے نکلنے والے سیلابی ریلے سے انسانی جانوں کو بچانے مرکزی بازار لیپہ کی خوفناک آتشزدگی، حالیہ اگ بھڑکنے کے بعد ریسکیو آپریشن جیسے مقدس مشن نبھانا ہوں یا پھر باوقار امداد سے ڈھارس بندھانا انکا اسلامی انسانی کردار تاریخ میں امر ہو چکا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ عوام کو نظریاتی وابستگیوں سے بالاتر وزیراعظم سید افتخار گیلانی کی حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں بھارت کے سامنے سینہ سپر ہو کر اسکی گولہ باری کا مقابلہ اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا کارنامہ سر انجام دینے والے خیرات نہیں بنیادی آئینی انسانی حقوق کا تقاضا کر رہے ہیں۔
جنگلات کی قیمتی لکڑیوں گری اخروٹ سیب جڑی بوٹیوں اور دیگر اجناس کی فروخت سے حاصل آمدن میں لیپہ ویلی کے عوام کو صفر بٹہ صفر بھی نہیں دیا جاتا جسکی حساب فہمی از بس لازم ہے نوجوان نسل اپنے حقوق غصب کرنے کی اب کسی طالع آزما کو اجازت نہیں دے گی بلکہ ماضی کے سارے قرض اتارنے کا وقت سب کی دہلیز پر دستک دے رہا ہے۔




