ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے شاندار اورعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو 0-3سے شکست دے کر ہیٹ ٹرک کرلی۔
چین کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان نے گروپ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے اور 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشن گیمز : گرین شرٹس کاشاندار آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سےشکست دے دی
پاکستان کی جانب سے کپتان ابوبکر سفیان خان اور حنان شاہد نے گول اسکور کئے۔ میچ کے تینوں گول دوسرے کوارٹر میں ہوئے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے چینی کھلاڑیوں کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔
پاکستان کی دفاعی لائن نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور میچ کے اختتام تک چین کو گول کرنے سے روکے رکھا۔
پاکستان نے ایشین گیمز میں اس سے قبل کھیلے گئے دونوں میچز میں بھی کامیابیاں حاصل کی تھیں۔ قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو 0-9سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں ازبکستان کے خلاف 5-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
یوں پاکستان نے تین میچز میں مجموعی طور پر 17 گول اسکور کیے ہیں اور صرف ایک گول اپنے خلاف ہونے دیا ہے۔
گروپ میں ملائیشیا بھی 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، تاہم بہتر گول اوسط کی وجہ سے اسے پاکستان پر برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب چین کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کو فارورڈ رانا وحید اشرف کی خدمات حاصل نہیں تھیں۔ ٹورنامنٹ منتظمین اور ایشین ہاکی فیڈریشن نے انہیں ایک میچ کیلئے معطل کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ازبکستان کے خلاف میچ کے دوران ان کی ہاکی اسٹک سے مخالف کھلاڑی کے سر پر چوٹ لگی تھی، جس پر انہیں معطلی کی سزا دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محمد شہزاد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا
رانا وحید اشرف کو پاکستان کی فارورڈ لائن کا اہم کھلاڑی سمجھا جاتا ہے تاہم ان کی عدم موجودگی کے باوجود قومی ٹیم نے چین کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کرکے اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔




