ای سی او وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج شروع ہوگا

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں رکن ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور علاقائی روابط کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی خصوصی طور پر شرکت کریں گے، جبکہ افغانستان کے وزیر خارجہ کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بھارت میں ایس سی او مکالمے میں شرکت کا فیصلہ

اجلاس کے دوران علاقائی تجارت کے فروغ، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور وسطی ایشیائی ممالک کو عالمی منڈیوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

  رکن ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، علاقائی رابطہ کاری بہتر بنانے اور مشترکہ اقتصادی منصوبوں کو آگے بڑھانے پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس خطے میں بدلتی ہوئی اقتصادی صورتحال اور علاقائی تعاون کی اہمیت کے تناظر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان اس اجلاس کے ذریعے رکن ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی رابطہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر پیشرفت کی کوشش کرے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سم نکلوانے سے پہلے یہ ہدایت ضرور جان لیں ، پی ٹی اے

اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے، زمینی اور سمندری تجارتی راستوں کو مؤثر بنانے اور خطے میں توانائی کے منصوبوں کے ذریعے باہمی انحصار بڑھانے جیسے معاملات بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

وسطی ایشیا کو عالمی تجارتی منڈیوں سے منسلک کرنا بھی اجلاس کے اہم ایجنڈے میں شامل ہوگا۔